Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / یوپی میں ہلکی اور تیز بارش

یوپی میں ہلکی اور تیز بارش

لکھنؤ ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے مشرقی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جبکہ مغربی علاقوں میں موسم خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چرک نامی مقام پر ہوئی جبکہ دوسری طرف مرادآباد اور میرٹھ ڈیویژنس میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔ اسی طرح آگرہ، کانپور، بریلی اور ایٹاوہ میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا جہاں

لکھنؤ ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے مشرقی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جبکہ مغربی علاقوں میں موسم خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چرک نامی مقام پر ہوئی جبکہ دوسری طرف مرادآباد اور میرٹھ ڈیویژنس میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔ اسی طرح آگرہ، کانپور، بریلی اور ایٹاوہ میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا جہاں ایٹاوہ میں 43.8 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

سڑک حادثہ میں میاں بیوی ہلاک
پیلی بھیت ۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) موضع بھتورا کے قریب ایک سڑک حادثہ میں میاں بیوی ہلاک اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ مہلوکین 50 سالہ راج کمار اوستھی اور 45 سالہ ریکھا کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک پولیس ٹیم میاں بیوی کے ایک تنازعہ میں زخمی ہونے کے بعد انہیں ہاسپٹل لے جارہی تھی کہ اچانک اس جیپ کو جس میں وہ لوگ سفر کررہے تھے، پیچھے سے ایک ٹرک نے زبردست ٹکر دیدی جس کی وجہ سے جیپ سڑک کے کنارے ایک گڑھے میں گر گئی۔ میاں بیوی کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر ستیندر سنگھ بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT