Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / یوپی میں 41 آئی اے ایس آفیسرس کا تبادلہ

یوپی میں 41 آئی اے ایس آفیسرس کا تبادلہ

لکھنؤ ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت یوپی نے آج داغدار وائس چیرمین لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ستیندر سنگھ کو عہدہ سے ہٹادیا جبکہ بڑے پیمانے پر بیوروکریسی میں ردوبدل کرتے ہوئے 41 آئی اے ایس آفیسرس کا تبادلہ کردیا جو اندرون ایک ہفتہ اس طرح کا دوسرا اقدام ہے۔ ستیندر سنگھ جو ایل ڈی اے میں مبینہ کرپشن کے تنازعہ میں پھنسے ہیں، انہیں یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے کوئی متبادل پوسٹنگ نہ دیتے ہوئے انتظار والی فہرست پر ٹال دیا۔ یوگی حکومت نے آج اقتدار کا ایک ماہ مکمل کیا ہے۔ 12 اپریل افسر شاہی انتظامیہ میں پہلا بڑا ردوبدل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے 20 سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا تبادلہ کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی پرنسپل سکریٹری (اطلاعات) نونیت سہگل اور بعض دیگرکو عہدوں سے ہٹا دیا تھا جن کا اکھیلیش یادو اقتدار میں قابل لحاظ اثرورسوخ ہوا کرتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT