Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / یوپی میں 8 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی و قتل

یوپی میں 8 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی و قتل

لکھنؤ ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لکھنؤ میں ایک 14 سالہ لڑکے نے 8 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی اور قتل کا ارتکاب کیا۔ اس واقعہ پر سارے علاقہ میں حیرت اور صدمہ کی لہر پائی جاتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دوسری جماعت کی طالبہ بنتھرا میں واقع اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی اور رات دیر گئے تک واپس نہیں ہوئی۔ جب والدین نے اسے تلاش کیا تو وہ مکان سے کافی دور مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات پر پتہ چلا کہ 14 سالہ لڑکے نے اسے آم دینے کے بہانے دور لے جاکر عصمت ریزی کی اور جب لڑکی رونے لگی تو اس نے گلا گھونٹ دیا۔ یہ لڑکا جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد اپنے گھر آیا اور خود کو ایک کمرہ میں بند کرلیا۔ گاؤں کے چند افراد نے جو اس لڑکی کو ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا نشاندہی کی اور تفتیش پر اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ لڑکے کو کونسلنگ کیلئے روانہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT