Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / یوپی : پٹرو۔ کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 6 ہلاک

یوپی : پٹرو۔ کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 6 ہلاک

بجنور (اترپردیش) ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بجنور میں چہارشنبہ کوایک پٹروکیمیکل فیکٹری میں ہوئے ایک دھماکہ میں کم از کم چھ مزدور ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق ایک مزدور اب بھی لاپتہ ہے۔ یہ دھماکہ صبح تقریباً 8 بجے اس وقت ہوا جب فیکٹری کے بوائیلر کی مرمت کی جارہی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اومیش کمار سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ دو نگینہ روڈ پر واقع موہیت پٹرو ۔ کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں ممدور بال گوئیند، روی، لوکیندرا، کمل ویر، وکرانت اور چیترام ہلاک ہوگئے۔ دو مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل لایا گیا۔ ایک مزدور لاپتہ بتایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق اس فیکٹری کا بوائیلر گذشتہ چند دن سے کام نہیں کررہا تھا، آج جب اسے درست کیا جارہا تھا تو اس میں دھماکہ ہوا جبکہ ویلڈنگ کا کام ہورہا تھا۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ اس فیکٹری کے مالک کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثہ میں ہوئے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کیا۔

TOPPOPULARRECENT