Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / یوپی کونسل انتخابات ‘ ریاستی وزیر محسن رضا بلا مقابلہ منتخب

یوپی کونسل انتخابات ‘ ریاستی وزیر محسن رضا بلا مقابلہ منتخب

لکھنو 11 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے منسٹر آف اسٹیٹ محسن رضا کو آج ریاستی قانون ساز کونسل کیلئے بلا مقابلہ منتخب قرار دیدیا گیا ۔ اس کامیابی کے ساتھ ریاست میں کونسل کی پانچ نشستوں کیلئے منعقد ہوئے انتخابات میں تمام نشستوں پر بی جے پی کو کامیابی مل گئی ہے ۔ پرنسپل سکریٹری اترپردیش اسمبلی پرادیپ دوبے نے جو ضمنی انتخاب کیلئے ریٹرننگ آفیسر بھی تھے پی ٹی آئی کو بتایا کہ منسٹر آف اسٹیٹ محسن رضا کو اترپردیش قانون ساز کونسل کیلئے بلا مقابلہ منتخب قرار دیدیا گیا ہے ۔ محسن رضا فی الحال منسٹر آف اسٹیٹ سائینس و ٹکنالوجی ‘ الیکٹرانک ‘ انفارمیشن ٹکنالوجی ‘ مسلم وقف اور حج کے وزیر ہیں۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ ‘ ان کے دو نائبین اور ایک وزیر کو 8 ستمبر کو ہی اترپردیش قانون ساز کونسل کیلئے بلا مقابلہ منتخب قرار دیدیا گیا تھا ۔ پانچ حلقوں کیلئے ضمنی انتخاب منعقد ہوئے تھے اور تمام نشستیں بی جے پی کے قبضہ میں چلی گئی ہیں۔ یو پی کی 100 رکنی قانون ساز کونسل میں بی جے پی ارکان کی تعداد اب بڑھ کر 13 ہوگئی ہے ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT