Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / یوپی کیلئے وزیر اعظم اگر کچھ کرتے تو روڈ شوز درکار نہ ہوتے

یوپی کیلئے وزیر اعظم اگر کچھ کرتے تو روڈ شوز درکار نہ ہوتے

امتحانات میں آموختہ کی مانند میں نے حکومتی کارگذاری میں محنت کی ہے: اکھلیش یادو

لکھنؤ۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اُتر پردیش میں رائے دہی کے آخری مرحلہ سے ایک روز قبل چیف منسٹر اکھلیش یادو نے آج کہا کہ انہوں نے ریاست میں سخت محنت کی ہے اور اپنے کام کا تقابل طلبہ کی محنت سے کیا جو امتحانات میں بہتر کامیابی کیلئے آموختہ کرتے ہیں۔ صدر سماجوادی پارٹی نے کہا کہ میں نے ساری ریاست کا دورہ کیا اور بہت محنت کی ہے اور ماضی میں رتھ یاترائیں بھی نکالی ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ وہ جو آموختہ کے عادی ہوتے ہیں انہیں امتحانات میں بہتر کامیابی ملتی ہے۔ اگر وزیر اعظم نے یو پی کیلئے کچھ بھی کیا ہوتا تو انھیں یہاں اتنے زیادہ روڈ شو منعقد کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ وہ آج یہاں نیوز کانفرنس سے مخاطب تھے۔’’ میں اُن ( مودی ) سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اپنی تین سالہ کارگذاری پر روشنی ڈالیں جیسا کہ میں چیف منسٹر کی حیثیت سے میرے پانچ سال کے تعلق سے بتا رہا ہوں۔ بی جے پی کو کئی روڈ شو منعقد کرنے پڑے کیونکہ ایس پی۔ کانگریس کو واراناسی میں تاریخی جوش و خروش حاصل ہوا۔‘‘ مودی کو برقی سربراہی میں ناکامی کا مسئلہ اٹھانے پر ہدف تنقید بناتے ہوئے اکھلیش نے دعویٰ کیا کہ کاشی وشواناتھ مندر میں کوئی برقی کٹوتی نہیں ہوئی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہ جہاں کہیں چناؤ ختم ہوجاتے ہیں برقی کٹوتیاں شروع ہوجاتی ہیں، وضاحت کی کہ اُس مندر میں جب پوجا ہونے والی تھی کسی نے پنکھوں کی بجائے روشنی کا سوئچ غلطی سے بند کردیا تھا۔ اکھلیش نے اپنی پارٹی کیلئے ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی حکومت نے بنیادی سطح پر کام کیا ہے اور کئی کارہائے نمایاں انجام دیئے۔ ہم نے ہمارا منشور بھی پیش کردیا ہے کہ اگلی میعاد میں ہم کیا کریں گے۔ ’’ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ بی جے پی کیا کرنا چاہتی ہے وہ کونسا ایکسپریس وے تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ مرکز نے خواتین کی سلامتی کیلئے کیا کیا ہے؟۔‘‘داغدار کابینی وزیر گائیتری پرجا پتی کے بارے میں یو پی سی ایم نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا اور پولیس ضروری کارروائی کررہی ہے۔

4000 میڈیکل پی جی سیٹوں کا اضافہ
سورت۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت نے میڈیکل ایجوکیشن کے شعبہ میں سدھار لایا ہے اور میڈیکل کالجس میں 4000 نئے پوسٹ گریجویٹ سیٹ کی گنجائش نکالی ہے جس سے ڈاکٹروں کی کمی کا مسئلہ حل ہوگا۔ مودی سورت ایر پورٹ پر اپنی آمد کے بعدمیڈیکل اسٹوڈنٹس کے بشمول اجتماع سے مخاطب تھے۔

TOPPOPULARRECENT