Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / یوپی کی سرکاری عمارتوں میں پان، تمباکو کا استعمال ممنوع

یوپی کی سرکاری عمارتوں میں پان، تمباکو کا استعمال ممنوع

لکھنؤ ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)  اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے دفتر کی عمارت کی دیواروں پر جابجا پان کے تھوک کے بدنما دھبوں کو دیکھ کر نہ صرف سخت برہمی کا اظہار کیا بلکہ اپنی ریاست کے تمام اسکولوں، کالجوں، دواخانوں اور دیگر تمام سرکاری عمارتوں میں پان اور تمباکو اشیاء کے استعمال پر امتناع عائد کردیا۔ سکریٹریٹ بلڈنگ کے پہلے دورہ پر جگہ جگہ پان کا تھوک اور اس کے بدنما داغ دیکھ کر آدتیہ ناتھ برہم ہوگئے اور وہاں موجود عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈیوٹی پر پان ، تمباکو، اور پان مسالہ کا استعمال روک دیں۔

TOPPOPULARRECENT