Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / یوپی کے رکن اسمبلی مختارانصاری قتل کے مقدمہ میں بری

یوپی کے رکن اسمبلی مختارانصاری قتل کے مقدمہ میں بری

مئو، 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کے معروف ممبر اسمبلی مختار انصاری کو قتل کے کیس میں آج بری کر دیا گیا۔سال2009 میں ٹھیکیدار اجے سنگھ عرف منا قتل معاملے میں مسٹر انصاری سمیت 11 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج سوم عادل آفتاب احمد نے انصاری سمیت8 افراد کو بری قرار دیتے ہوئے تین افراد کو سزاسنائی ہے ۔مجرم قراردئے جانے والوں میں اروند یادو، راجو عرف جامونت اور امریش کنوجیا کو بعد میں سزاسنائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT