Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / یوپی کے مسلم وزیر کو میریج سرٹیفکٹ نہ ملا

یوپی کے مسلم وزیر کو میریج سرٹیفکٹ نہ ملا

لکھنؤ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے واحد مسلم وزیر محسن رضا نے آج اپنی شادی کا رجسٹریشن کرانے کے لئے تازہ درخواست داخل کی کیونکہ وہ وہ مقررہ 90 یوم میں عدالت پہونچ کر سرٹیفکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ رضا نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم رجسٹریشن کے لئے درخواست دینے کے بعد اندرون 90 یوم میریج رجسٹریشن سرٹیفکٹ حاصل کرنے سے قاصر رہے جس کا نتیجہ ہوا کہ یہ معاملہ رد کرتے ہوئے ختم کردیا گیا۔ اُنھوں نے آج دوبارہ حلفنامہ داخل کیا ہے۔ 49 سالہ رضا نے کہاکہ قواعد کے مطابق شوہر اور بیوی دونوں کو بہ نفس نفیس عدالت پہونچ کر سرٹیفکٹ حاصل کرنا پڑتا ہے۔ اُنھوں نے ایسی باتوں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا کہ اُن کا میریج رجسٹریشن منسوخ کردیا گیا۔ اور بتایا کہ عام طور پر محرم کے دوران جو ماتم اور نوحہ کا زمانہ ہوتا ہے، ہم کچھ بھی خوشی کا کام انجام دینے سے گریزاں رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT