Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / یوپی کے نتائج کا کرناٹک انتخابات پر براہ راست اثر نہیں ہوگا : مبصرین

یوپی کے نتائج کا کرناٹک انتخابات پر براہ راست اثر نہیں ہوگا : مبصرین

بنگلور 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا ضمنی انتخابات کے نتائج کا کرناٹک میں منعقد ہونے والے اسمبلی الیکشن پر براہ راست اثر نہیں ڈالے گا جہاں بی جے پی ، کانگریس اور جے ڈی (ایس) کے درمیان سہ رخی مقابلہ متوقع ہے۔ حالانکہ ایچ ڈی دیوے گوڑا نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ یہ نتائج علاقائی پارٹیوں کے عروج کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ تاہم سیاسی تجزیہ کار سندیپ شاستری نے کہاکہ ضمنی انتخابات کے نتائج کرناٹک انتخابات پر اثر نہیں ڈالے گا کیوں کہ بقول اُن کے کرناٹک کے انتخابات براہ راست دو قومی جماعتوں کے درمیان ہونے جارہے ہیں۔ بی جے پی نے کرناٹک میں چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو انتخابی مہم میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ یوپی میں ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ شائد یوگی آدتیہ ناتھ کرناٹک میں انجام دیئے گئے ترقیاتی کاموں پر توجہ نہیں دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT