Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / یوپی کے وزیرکا دینی مدرسوں کا پورٹل

یوپی کے وزیرکا دینی مدرسوں کا پورٹل

لکھنؤ 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مدرسہ بورڈ کا ویب پورٹل شروع کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ریاستی وزیر مملکت برائے اقلیتی بہبود بلدیو اولاک نے آج کہاکہ اِس اقدام کا مقصد دینی مدرسوں کی حالت بہتر بنانا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ دینی مدرسے درست معلومات کہاں تک فراہم کرتے ہیں یہ اُن کی ذمہ داری ہے۔ اِس پورٹل کا آغاز 18 اگسٹ سے کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت دینی مدرسوں کے فنڈس کی لوٹ مار کا انسداد کرنا چاہتی ہے۔ اُنھیں بعدازاں اِس بات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ دینی مدرسوں کو مالیہ کہاں سے فراہم ہوتا ہے اور اسے کس طرح خرچ کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT