یوکرینی باغیوں کے میزائل حملے :30فوجی ہلاک

کیئف ۔12 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی یوکرین میں روس کے ساتھ سرحد پر قائم ایک چوکی پر علیحدگی پسند باغیوں کے میزائل حملے میں ممکنہ طور پر30یوکرینی فوجی اور بارڈر گارڈز ہلاک ہوگئے۔ یوکرینی وزارت داخلہ نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیںاور حملے میں کئی باغی بھی مارے گئے

کیئف ۔12 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی یوکرین میں روس کے ساتھ سرحد پر قائم ایک چوکی پر علیحدگی پسند باغیوں کے میزائل حملے میں ممکنہ طور پر30یوکرینی فوجی اور بارڈر گارڈز ہلاک ہوگئے۔ یوکرینی وزارت داخلہ نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیںاور حملے میں کئی باغی بھی مارے گئے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک مشیر نے کہا ہے کہ کیف حکومت اس راکٹ حملے کا بلا تاخیر اور سخت جواب دے گی۔ واقعے کے بعد یوکرینی صدر پوروشینکو نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں ممکنہ رد عمل سے متعلق مشورے کیے جائیں گے۔ یہ حملہ 30 جون کو یوکرائن فوج کی طرف سے یکطرفہ فائر بندی کے خاتمے کے بعد سے روس نواز باغیوں کا کیف کے سیکورٹی دستوں پر سب سے ہلاکت خیز حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT