Monday , January 22 2018
Home / دنیا / یوکرینی شہر سے 1000 ہندوستانی شہریوں کا تخلیہ

یوکرینی شہر سے 1000 ہندوستانی شہریوں کا تخلیہ

ماسکو ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) پانچ سو ہندوستانیوں کا پہلا بیاچ جن میں زیادہ تر اسٹوڈنٹس ہیں، آج تشدد سے متاثرہ یوکرینی شہر لوگانسک سے منتقل ہورہے ہیں جبکہ ہندوستان نے اس شہر سے اپنے لگ بھگ 1000 شہریوں کے تخلیہ کے انتظامات کئے ہیں، جو 2011ء میں لیبیا سے ہزاروں ہندوستانیوں کی منتقلی کے بعد اس طرح کا سب سے بڑا عمل ہے۔ تخلیہ کے انتظامات یوکرینی حکومت کے ساتھ تعاون میں کئے گئے، نئی دہلی میں وزارت امورخارجہ ترجمان نے یہ بات کہی۔ حکام کے مطابق ہندوستان نے آج ہندوستانی شہریوں کی منتقلی کیلئے 500 ٹرین ٹکٹوں کا انتظام کیا ہے۔ مزید 500 ٹرین ٹکٹس کل کیلئے حاصل کئے گئے ہیں تاکہ بقیہ ہندوستانی طلبہ اور شہریوں کا تخلیہ کرایا جاسکے۔
یوکرین کے لیڈر سے ملاقات کیلئے

اوباما کی پوتن سے اپیل
وارسا ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے آج روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے اپیل کی کہ یوکرین کے اگلے لیڈر پیترو پوروشینکو سے ملاقات کریں۔ اوباما نے کہا کہ وہ پوتن کو یہ پیام دیں گے جب ان کی ملاقات اس ہفتہ فرانس میں 70 ویں سالانہ تقاریب کے سلسلہ میں متوقع ہے۔ انہوں نے روسی لیڈر پر زور دیا کہ یوکرینی الیکشن کو ’’واجبی‘‘ تسلیم کرلیا جائے۔ اوباما نے نشاندہی کی کہ وہ صدر منتخب پوروشینکو سے کل وارسا میں ملاقات کریں گے اور وہ یہ دیکھنا چاہیں گے کہ امریکہ کیف حکومت کے معاملہ میں روس کو کس حد تک اپنا موقف بدلنے میں کامیاب کرا پاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT