Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / یوکرین میں بے چینی کا روس ذمہ دار : جان کیری

یوکرین میں بے چینی کا روس ذمہ دار : جان کیری

واشنگٹن 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے روس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یوکرین میں بے چینی پیدا کرنے کا وہی ذمہ دار ہے اور اِس مقصد سے وہ اپنے ایجنٹس روانہ کررہا ہے۔ جان کیری نے کہاکہ ایسے اقدامات قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں اور امریکہ اندرون 48 گھنٹے روسی اشتعال انگیزیوں اور مشرقی یوکرین میں سرگرم روسی ایجنٹوں کے خلاف سرگرم کارروائی کرے گا جو اِس علاقہ میں انتشار پھیلارہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ قطعی ناقابل قبول ہے۔ وہ امریکی کانگریس کی ایک سماعت کے دوران سنیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اجلاس پر بیان دے رہے تھے۔

یرغمالوں کی آزادی ، 4 رکنی یوکرین مذاکرات کا اعلان
کیف 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین نے آج کہاکہ روس حامی عسکریت پسندوں نے 56 یرغمالوں کو رہا کردیا جبکہ امریکہ اور یوروپی یونین کے سفارت کاروں نے پہلی بار روس کے ساتھ راست مذاکرات کئے۔ یوکرین سے بھی بات چیت کی گئی جس کا مقصد بدترین مشرق ۔ مغرب صف آرائی کا خاتمہ کیا جاسکے جو سرد جنگ کے دوران کے بعد دیکھا جارہا ہے۔ یوکرین کے صیانتی خدمات کے بموجب اِس کے ہیڈکوارٹر سے 56 یرغمالوں کو رہا کردیا گیا۔ جبکہ علیحدگی پسندوں نے عمارت پر قبضہ کرلیا اور ہفتہ کے دن دیگر اہم سرکاری دفاتر بھی ان کے زیرقبضہ آگئے۔ علیحدگی پسندوں نے دھاوے کرتے ہوئے مغربی ممالک کے روس پر اِن الزامات کو مسترد کردیا کہ اس کے فوجی پہلے ہی یوکرین کی سرحد پر جمع ہوچکے ہیں تاکہ روس حمایت یافتہ حکومت کو بیدخل کرنے کی کوشش پر جوابی کارروائی کرسکیں۔ مغربی ممالک کا دعویٰ ہے کہ علیحدگی پسند اور روس گزشتہ ماہ کریمیا کو روس میں شامل کرنے کے بعد مزید علاقوں پر قبضے کی کوشش میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT