Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / یوکرین میں روس کے انسانی ہمدردی مشن کا کوئی جواز نہیں : امریکہ

یوکرین میں روس کے انسانی ہمدردی مشن کا کوئی جواز نہیں : امریکہ

برلن۔10اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ اور یوروپ کے رائے دہندے روس کو انتباہ دیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مشرقی یوکرین میں کسی مہم کا آغاز نہ کریں کیونکہ ایسی کوئی بھی مہم ناجائز اور غیرقانونی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اگر ایسی کارروائی جاری رہے تو تحدیدات عائد کریگی ۔صدر امریکہ اوباما ‘ وزیر اعظم برطانیہ

برلن۔10اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ اور یوروپ کے رائے دہندے روس کو انتباہ دیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مشرقی یوکرین میں کسی مہم کا آغاز نہ کریں کیونکہ ایسی کوئی بھی مہم ناجائز اور غیرقانونی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اگر ایسی کارروائی جاری رہے تو تحدیدات عائد کریگی ۔صدر امریکہ اوباما ‘ وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون ‘ چانسلر جرمنی انجیلا مرکل نے فون پر بات چیت میں اتفاق کیا کہ روس کی مداخلت انسانی بنیادوں پر جائز قرار نہیں دی جاسکتی کیونکہ حکومت یوکرین سے اس سلسلہ میں کوئی معاہدہ طئے نہیں پایاہے ۔

جیٹ بلیو طیارہ انجن میں آگ
192 افراد محفوظ
نیویارک 10 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سان جوان ائرپورٹ پورٹو ریکو سے نیویارک کیلئے پرواز کرنے والے ایک جیٹ بلیو طیارہ میں سوار 192 افراد آج کرشماتی طور پر محفوظ رہے ۔ جب یہ طیارہ نیویارک جانے کیلئے اڑان بھرنے ہی والا تھا اس کے بائیں انجن میں آگ لگ گئی ۔ اس طیارہ میں 186 مسافرین اور عملہ کے 6 ارکان سوار تھے ۔ یہ واقعہ کل رات پیش آیا ۔ وفاقی ہوابازی انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس طیارہ کے مسافرین اور عملہ کے ارکان کو ہنگامی سلائیڈز کی مدد سے بحفاظت اتار لیا گیا ہے ۔ کسی بھی مسافر کے زخمی ہونے یا کوئی اور گزند پہونچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ تاہم ٹی وی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ تین مسافرین کو معمولی زخم آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT