Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / یوکرین میں فوجی طیارہ مار گرایا گیا : 49 ہلاک

یوکرین میں فوجی طیارہ مار گرایا گیا : 49 ہلاک

لوگانسک ( یوکرین ) 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) موافق روس بندوق برداروں نے آج یوکرین کے ایک فوجی طیارہ کو مار گرایا ہے جس کے نتیجہ میں طیارہ پر سوار تمام 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوکرین میں دو ماہ سے جاری تخریب کاری میں بندوق برداروں کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے اور یوکرینی فوج کا ایک دن میں سب سے بڑا نقصان ہے ۔ کہا گیا ہے کہ باغیوں کے کنٹرول وا

لوگانسک ( یوکرین ) 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) موافق روس بندوق برداروں نے آج یوکرین کے ایک فوجی طیارہ کو مار گرایا ہے جس کے نتیجہ میں طیارہ پر سوار تمام 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوکرین میں دو ماہ سے جاری تخریب کاری میں بندوق برداروں کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے اور یوکرینی فوج کا ایک دن میں سب سے بڑا نقصان ہے ۔ کہا گیا ہے کہ باغیوں کے کنٹرول والے شہر لوگانسک میں صبح کی اولین ساعتوں میں ائرپورٹ کے قریب اس طیارہ کو مار گرایا گیا ہے ۔ کلوز سرکٹ کیمرے کے فوٹیج میں دکھا گیا کہ جب اس طیارہ کو انتہائی بڑے مشین گن کی فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا تو آسمان میں شعلہ دکھائی دیا ہے ۔ اس فائرنگ کی زد میں آکر طیارہ خود دھماکہ کا شکار ہوگیا اور آسمان میں شعلے دکھائی دے رہے تھے ۔ یوکرینی عہدیداروں نے کہا کہ دہشت گردوں نے بڑے نوعیت کے مشین گنوں سے فارئنگ کرکے اس طیارہ کو نشانہ بنایا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس طیارہ میں فوجیوں کو ان کی ڈیوٹیوں پر لیجا یا جارہا تھا اور جب یہ طیارہ ائرپورٹ میں لینڈنگ کرنے والا تھا کہ اس کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT