Monday , January 22 2018
Home / دنیا / یوکرین میں نئی فوجی یونٹ تیار کی جائیگی

یوکرین میں نئی فوجی یونٹ تیار کی جائیگی

کیو 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوکرین کی پارلیمنٹ نے ملک میں نئی فوجی یونٹ نیشنل گارڈ تیار کرنے کو منظوری دیدی ہے جس کے نتیجہ میں ملک کی دفاعی صلاحیتوں میںاضافہ ہوگا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ جنوبی خود مختار جمہوریہ کریمیا کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران کیا گیا ہے ۔ خبر رساں ادارے زنہوا نے اطلاع دی ہے کہ اس نئی فوجی یونٹ نیشنل گارڈ

کیو 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوکرین کی پارلیمنٹ نے ملک میں نئی فوجی یونٹ نیشنل گارڈ تیار کرنے کو منظوری دیدی ہے جس کے نتیجہ میں ملک کی دفاعی صلاحیتوں میںاضافہ ہوگا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ جنوبی خود مختار جمہوریہ کریمیا کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران کیا گیا ہے ۔ خبر رساں ادارے زنہوا نے اطلاع دی ہے کہ اس نئی فوجی یونٹ نیشنل گارڈ میں 60,000 اہلکاروں کو شامل کیا جائیگا جن میں موجودہ فوج کے عملہ کے علاوہ ان شہریوں کو بھی شامل کیا جائیگا جو پہلے فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ نیشنل گارڈ میں فوج کے سینئر رضاکاروں اور حالیہ مخالف حکومت ریلیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کو شامل کیا جائیگا جنہیں فوجی خدمات کا تجربہ تھا ۔ نیشنل گارڈ امکان ہے کہ قیام امن کے دوران سکیوریٹی ذمہ داریوں کو سنبھالے گی

اور ہنگامی حالت میں بھی اس کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں تاکہ یوکرین کی علاقائی سالمیت اور اس کے اتحاد کا دفاع کیا جائے اور یوکرینی شہریوں کے مفادات کا تحفظ ہوسکے ۔ 3 مارچ کو یوکرین کی نیشنل سکیوریٹی کونسل نے ملک کی دفاعی افواج کو مجتمع کرنے کا حکم دیا تھا کیونکہ روس نے کریمیا میں مبینہ طور پر اپنی افواج بھجاتے ہوئے وہاں سرگرمی دکھائی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ نیشنل گارڈ نامی اس یونٹ کیلئے اب تک 40,000 رضاکاروں کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جو عہدیداروں اور حکومت کیا توقعات سے زیادہ ہے ۔ چہارشنبہ کو یوکرین کے کارگذار وزیر دفاع آئیگر تنیوخ نے کہا کہ ان کا ملک کریمیا میں جاری بحران کو سیاسی بات چیت کے ذریعہ پرامن انداز میں حل کرنے کی کوشش کریگا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین کی مسلح افواج کسی بھی خارجی جارحیت کو کچلنے کیلئے تیار ہے ۔ روسی غالب آبادی والی کریمیا میں بحران کی صورتحال ماہ فبروری میں شروع ہوئی تھی جب یوکرین کے صدر وکٹر یانوکوچ کو بیدخل کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT