یوکرین میں چار ماہ کے دوران 1,543 ہلاکتیں

اقوام متحدہ ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جاریہ سال کے ماہ اپریل کے وسط سے یوکرین میں شروع ہوئی لڑائی میں اب تک 1543 افراد ہلاک اور 4396 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ کل منعقدہ ایک رسمی اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل برائے حقوق انسانی ایوان سیمونووک نے یوکرین کی تازہ ترین رپ

اقوام متحدہ ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جاریہ سال کے ماہ اپریل کے وسط سے یوکرین میں شروع ہوئی لڑائی میں اب تک 1543 افراد ہلاک اور 4396 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ کل منعقدہ ایک رسمی اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل برائے حقوق انسانی ایوان سیمونووک نے یوکرین کی تازہ ترین رپورٹ پیش کرتے ہوئے یواین ہیومن رائٹس مانیٹرنگ مشن اور عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین میں تمام شہریوں کے علاوہ فوجی اور مسلح گروپس کے افراد بھی شامل ہیں۔ سیمونووک نے کہا کہ اوسطاً 50 افراد روزانہ ہلاک ہورہے تھے جس کی قیمت یوکرین کے شہریوں کو ادا کرنی پڑ رہی ہے جو یقیناً بہت بھاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT