Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / یوکرین میں ہندوستانیوں کو فوری ملک چھوڑدینے کی ہدایت

یوکرین میں ہندوستانیوں کو فوری ملک چھوڑدینے کی ہدایت

نئی دہلی /23 جنوری (آئی این ایس) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے جون 2014ء میں ہندوستانیوں کو یوکرین کے ڈونسٹسک اور لیو گانسک خطے سے نکل جانے کی ہدایت دی تھی۔ ہندوستانی سفارت خانہ اس وقت ہندوستانی باشندوں بالخصوص ہندوستانی طلبہ کے لئے خطے میں مسلسل خونریزی کے پس منظر میں لگاتار ہدایات جاری کرتا رہا تھا۔ ان ہد

نئی دہلی /23 جنوری (آئی این ایس) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے جون 2014ء میں ہندوستانیوں کو یوکرین کے ڈونسٹسک اور لیو گانسک خطے سے نکل جانے کی ہدایت دی تھی۔ ہندوستانی سفارت خانہ اس وقت ہندوستانی باشندوں بالخصوص ہندوستانی طلبہ کے لئے خطے میں مسلسل خونریزی کے پس منظر میں لگاتار ہدایات جاری کرتا رہا تھا۔ ان ہدایات کے باوجود سفارت خانہ کو معلوم ہوا ہے کہ کچھ طلبہ ڈونسٹسک اور لیو گانسک کے اپنے تعلیمی اداروں سے رجوع ہو گئے ہیں۔ سفارت خانہ براہ راست ایسے طلبہ سے، جب بھی ممکن ہو سفارت خانہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ہدایات کے مطابق ان علاقوں کو چھوڑ دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT