یوکرین کو امریکہ کی حمایت حاصل

اقوام متحدہ۔ 27 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) یوکرائن اور روس کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملے پر امریکہ نے یوکرین کی حمایت کی ہے۔اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ نکی ہیلی نے پیر کو سلامتی کونسل کو اس بات کی اطلاع دی۔ ہیلی نے کہا کہ میں امریکہ، ہالینڈ، پولینڈ، سویڈن اور برطانیہ کی جانب سے بیان دیتی ہوں کہ ہم سب روس کے اس حملے کے خلاف متحد ہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مضبوطی کے ساتھ حمایت کرتے ہیں۔ ہم بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اس واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔روس نے اتوار کو بحیرہ اسود اور بحیرہ ازوف کو جوڑنے والے کرچ آبی گزر گاہ میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے یوکرین کے تین بحری جہاز اپنے قبضے میں لے لیے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT