Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / یوکرین کی یکطرفہ جنگ بندی کی پیشکش

یوکرین کی یکطرفہ جنگ بندی کی پیشکش

کیف 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے صدر نے یکطرفہ جنگ بندی کی پیشکش کردی ہے تاکہ روس حامی باغیوں کوہتھیار ڈالنے کا موقع مل جائے۔اسی بارے میںروس نے یوکرین کو گیس معاہدے کی پیشکش کر دییوکرین کے سرکاری خبر رساں ادارہ کے مطابق پیٹرو پوروشنکوف کا کہنا ہے کہ امن منصوبے کو جلد ہی نافذ العمل کر دیا جائے گا۔اس اعلان سے ایک روز قبل ہی صدر یوکرین کی صدر روس ولادیمیر پوٹن سے فون پر بات چیت ہوئی تھی۔اس موقعے پر انھوں نے مشرقی یوکرین میں روس حامی باغیوں کی جانب سے حکومتی فوج کے ساتھ جاری لڑائی کے مسئلہ کی یکسوئی پر غور کیا تھا۔کیئف میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صدر یوکرین کا کہنا ہے کہ ’تھوڑی مدت‘ کیلئے جنگ بندی کی جائے گی تاکہ روسی جنگجو ملک سے نکل سکیں۔صدارتی ترجمان نے کہاکہ اس جنگ بندی کا اعلان چند ہی گھنٹے میں یا چند روز میں کر دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT