Thursday , December 13 2018

یوکرین کے مشرقی حصے مزید کشیدگی سے دوچار

کیئف ، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیئف حکومت نے مشرقی یوکرین کے شہر سلوینسک میں علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ حکومتی بیان کے مطابق روسی سرحد سے 150 کلومیٹر دور اس علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن کیا جا رہا ہے۔ یہ حکومتی اقدام ایسے وقت شروع ہوا جب اس علاقے میں علیحدگی پسندوں نے متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کا حصہ ہی رہنا چاہتے ہیں۔ ادھر علیحدگی پسندوں کی جانب سے روسی صدر پوٹن سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ ان کی مدد کیلئے روسی فوجیں یوکرین بھیج دیں۔

TOPPOPULARRECENT