یوکرین کے مشرقی علاقوں میں مظاہرین روس سے مدد کے خواہاں

کیئف ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے مشرقی شہر لوہانسک میں روس نواز مظاہرین بدستور سرکاری عمارتوں پر قابض ہیں۔ وہ کیئف حکومت کے ساتھ بات چیت بھی کررہے ہیں۔ تاہم ان کے رہنما واسلی نے روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن کی مدد کو پہنچیں۔ دوسری جانب لْوہانسک، ڈونیسک اور خارکیف میں شورش کے حوالے سے یوکرین کے عبوری وزیر دا

کیئف ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے مشرقی شہر لوہانسک میں روس نواز مظاہرین بدستور سرکاری عمارتوں پر قابض ہیں۔ وہ کیئف حکومت کے ساتھ بات چیت بھی کررہے ہیں۔ تاہم ان کے رہنما واسلی نے روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن کی مدد کو پہنچیں۔ دوسری جانب لْوہانسک، ڈونیسک اور خارکیف میں شورش کے حوالے سے یوکرین کے عبوری وزیر داخلہ ارسن اواکوف کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ آئندہ دو روز میں حل کر لیا جائے گا۔ اواکوف نے میڈیا کو بتایا کہ مظاہرین کے سامنے دو راستے ہیں، یا تو وہ یہ تنازعہ سیاسی طریقے سے حل کرنے کیلئے آگے بڑھیں یا پھر حکومتی فورسز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

انصار بیت المقدس دہشت گرد تنظیم
واشنگٹن، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے مصر میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم انصار بیت المقدس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی حکومت کے فیصلے کے بعد تنظیم کی مالی معاونت سنگین جرم تصور کی جائے گی۔ انصار بیت المقدس کی تشکیل 2011ء کے مصری انقلاب کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT