Friday , July 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / یوکی بھامبری کی آسٹریلین اوپن میں رسائی

یوکی بھامبری کی آسٹریلین اوپن میں رسائی

 

میلبورن۔ 14جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس کھلاڑی یوکی بھامبری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹر پولانسکي کو شکست دے کر سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ 25 سالہ یوکی نے اپنی زبردست فارم کو جاری رکھتے ہوئے کینیڈا کے پولانسکي کے تین سیٹ کے مقابلے میں 1-6، 6-3، 6-3 سے شکست دے کر اپنا فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ ایک گھنٹے 55 منٹ میں جیت لیا۔ یوکی نے تیسری مرتبہ سال کے پہلے گرانڈ سلام کے اہم ڈرا میں جگہ بنائی ہے ۔ سال 2015ء میں یوکی پہلے راؤنڈ میں اینڈی مرے اور سال 2016 میں ٹامس برڈچ سے شکست کھاکر باہر ہو گئے تھے ۔ہندوستان کے دیگر ٹینس کھلاڑی رام کمار رامناتھن کا اگرچہ پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن میں کھیلنے کا خواب کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہی ٹوٹ گیا اور وہ جدوجہد کے باوجود کینیڈا کے واسک پوسپسل سے 4-6 ،6-4،4-6 سے شکست کھا کر باہر ہو گئے ۔یوکی نے سال 2009 ء میں آسٹریلین اوپن میں بوائز سنگلز کا خطاب اپنے نام کیا تھا. لیکن وہ کبھی بھی مرد وں کے سنگلز میں میں ابتدائی راؤنڈ کے آگے نہیں بڑھ سکے ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑی نے نومبر میں پونے میں اے ٹی پی چیلنج کا خطاب بھی جیتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT