Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / یوکی شنگھائی چیلنجر کوارٹرس میں داخل

یوکی شنگھائی چیلنجر کوارٹرس میں داخل

شنگھائی، 9 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ڈیوس کپ کھلاڑی یو کی بھامبری نے چین کے ژی ژانگ کی سخت مزاحمت کو آخرکار ناکام بنایا اور 50,000 امریکی ڈالر والے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنمنٹ میں آج یہاں سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں مسابقت کا مقام حاصل کرلیا۔ چوتھے سیڈ ہندوستانی نے مقامی حریف کو ایک گھنٹہ اور 36 منٹ کے سخت آزمائش والے سکنڈ راؤنڈ میچ میں 7-5، 6-3 سے خارج کیا۔ یوکی نے اس میچ میں اپنے حریف کو پانچ مرتبہ بریک کیا اور صرف دو بار اپنی سرویس ہاری جبکہ انھوں نے ژانگ کے 60 کے مقابل 77پوائنٹس جیتے ۔ دہلی کے 23 سالہ یوکی اس ٹورنمنٹ میں برقرار رہنے والے واحد ہندوستانی ہیں کیونکہ ساکت مائینینی اپنا سنگلز اور ڈبلز میچ بھی آج ہارگئے ۔ سنگلز میں انھیں آسٹریلیا کے جارڈن تھامسن نے شکست دی ۔

TOPPOPULARRECENT