Saturday , December 15 2018

یوکی نے 2015 کا ڈبلز ٹائیٹل جیت لیا

کارشی(ازبکستان)۔9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ڈیوس کپ کے حامل یوکی بھامبری نے ازبکستان کے کارشی میں کھیلے گئے اے ٹی پی چیلنج کے فائنل میں اپنے ساجھیدارآدریان مینندیز ماسیریا کی کے ساتھ رواں سیزن کا پہلا ڈبلز ٹائیٹل جیت لیا ۔ اس ہند ۔ اسپینی جوڑی پرسرگیئی بیتوف اور میخائیل ایلجن کو 1-1 ‘ 5-7 سے سبقت حاصل تھی لیکن بعد میں یوکی اور آدری

کارشی(ازبکستان)۔9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ڈیوس کپ کے حامل یوکی بھامبری نے ازبکستان کے کارشی میں کھیلے گئے اے ٹی پی چیلنج کے فائنل میں اپنے ساجھیدارآدریان مینندیز ماسیریا کی کے ساتھ رواں سیزن کا پہلا ڈبلز ٹائیٹل جیت لیا ۔ اس ہند ۔ اسپینی جوڑی پرسرگیئی بیتوف اور میخائیل ایلجن کو 1-1 ‘ 5-7 سے سبقت حاصل تھی لیکن بعد میں یوکی اور آدریان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل پر قابو پالیا اور انہوں نے ایک گھنٹہ 23منٹ پر مشتمل اس فائنل میں 10-8 ‘ 6-3 ‘ 5-7 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ یوکی کا یہ پانچواں اور رواں سیزن میں پہلا ڈبلز ٹائیٹل ہے۔ انہوں نے ماضی میں دو ٹائیٹلز جیتے تھے ۔بعد ازاں 2012 اور 2013میں ایک ایک ٹائیٹل جیتاتھا ۔ اس سوالپر کہ آیا بارش کے سبب کھیل میں وقفہ سے انہیں فائدہ پہنچاہے۔ یوکی نے اثبات میںجواب دیا اور کہا کہ ’’ جی ہاں اس سے فائدہ پہنچا ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT