Thursday , April 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / یوکی پہلے ہی راؤنڈ میں تیسری مرتبہ باہر

یوکی پہلے ہی راؤنڈ میں تیسری مرتبہ باہر

میلبورن۔15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس کھلاڑی یوکي بھامبری سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست کی بد قسمتی کو تبدیل نہیں کر سکے اورآج مسلسل تیسرے سال انہیں پہلے ہی راؤنڈ میںشکست برداشت کرنی پڑی ہے۔سال کے پہلے گرانڈ سلام میں مرد سنگلز میں ہندستان کی نمائندگی کر رہے یوکي کو قبرص کے مارکس بغداتس نے راست سیٹ میں 7۔6، 6۔4، 6۔3 سے دو گھنٹے نو منٹ میں شکست دے کر ٹورنمنٹ سے باہر کر دیا۔یوکي نے اتوار کو کینیڈا کے پیٹر پولسکي کے خلاف آخری کوالیفائنگ راؤنڈ میں 1۔6، 6۔3، 6۔3 سے کامیابی درج کرتے ہوئے اہم ڈرا کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔یوکي نے مسلسل تیسری مرتبہ سال کے پہلے گرانڈ سلام کے اہم ڈرا میں جگہ بنائی تھی لیکن وہ تیسرے سال بھی پہلی رکاوٹ کو پار نہیں کر سکے ۔سال2015 میں یوکي پہلے راؤنڈ میں اینڈی مرے اور سال 2016 میں ٹامس برڈک سے شکست کھا کر باہر ہو گئے تھے اور اس مرتبہ انہیں غیر سیڈ بغداتس نے شکست دے کر باہر کر دیا ہے ۔2009 میں آسٹریلین اوپن میں بوائز سنگلز کا خطاب جیتنے والے یوکي میچ میں ایک بھی ایس نہیں لگا سکے جبکہ بغداتس نے ان کے خلاف 12 ایس لگائے ۔

TOPPOPULARRECENT