Wednesday , October 17 2018
Home / ہندوستان / یوکی کا شاندار مظاہرے کے بعد انڈین ویلس سفر ختم

یوکی کا شاندار مظاہرے کے بعد انڈین ویلس سفر ختم

انڈین ویلز۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے سرفہرست ٹینس کھلاڑی یوکي بھامبری کو18 ویں سیڈ امریکہ کے سیام کیوری کے خلاف یہاں انڈین ویلس ٹینس ٹورنمنٹ میں سخت مقابلے کے باوجود مردوں کے سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔دنیا میں 110 ویںدرجہ کے یوکي نے حالانکہ میچ میں سخت جدوجہد کی لیکن 2017 کے ومبلڈن سیمی فائنلسٹ کیوری کے خلاف تین سٹوں میں 7-6، 4-6، 4-6 سے انہیں شکست برداشت کرنی پڑی۔ اس سے پہلے دوسرے راؤنڈ میں ہندوستانی کھلاڑی نے12 ویں مقام کے لوکاس پائیلي کے خلاف کیریئر کی بڑی کامیابی درج کی تھی۔یوکي نے کیریئر میں پہلی مرتبہ کیوری کے خلاف میچ میں کافی اچھی شروعات کی اور پہلا سٹ ٹائی بریکر میں جیتا۔یوکي نے شروعات میں ہی حریف کیوری کی سروس توڑتے ہوئے اسکور5-5 سے برابر کرلیا۔ شاندارمظاہرہ سے یوکي نے پھر ٹائی بریکر میں پہلا سٹ اپنے نام کیا۔باقی دونوں سٹوں میں دنیا کے21 ویں مقام کے امریکی کھلاڑی نے پھر واپسی کرتے ہوئے میچ پوائنٹ پر یوکي کی سروس توڑی اور میچ اپنے نام کرکے چوتھے دور میں داخلہ حاصل کر لیا۔ کیوری نے باقی دونوں سٹوں میں یوکي کے چار کے مقابلے میں17 ایس لگائے اور چار مرتبہیوکی کی سروس بھی توڑی۔سرفہرست ہندوستانی کھلاڑی نے حالانکہ ٹورنمنٹ میں پہلے راؤنڈ میں اپنے سے بہتر درجہ کے حامل کھلاڑی نکولس ماہوت اور پوئیلي کے خلاف کامیابی کی بدولت61 اے ٹی پی نشانات حاصل کیے ہیں جس سے وہ درجہ بندی میں سرفہرست100 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔علاوہ ازیں انہیں47 ہزار ڈالرس بطور انعامی رقم بھی ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT