Wednesday , December 19 2018

یوگاپروگرامس کیلئے 25 کروڑ روپئے مختص

نریندر مودی کا سوامی ویویکانندا سے تقابل : چندرا بابو نائیڈو

نریندر مودی کا سوامی ویویکانندا سے تقابل : چندرا بابو نائیڈو
وجئے واڑہ 21 جون ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج اعلان کیا کہ ریاستی حکومت محکمہ آیوش کی جانب سے ریاست میں یوگا کے پروگرامس مسلسل منعقد کرنے کیلئے 25 کروڑ روپئے فراہم کریگی ۔ نائیڈو نے ریاستی سطح کے انٹرنیشنل یوگا ڈے تقاریب میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے محکمہ آیوش کو 25 کروڑ روپئے فراہم کئے جائیں گے تاکہ ریاست میں یوگا کلاسیس کا اہتمام کیا جاسکے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا ان کے ہم نامی سوامی ویویکا نندا ( پیدائشی نام نریندر ناتھ دتا ) سے تقابل کیا اور کہا کہ انہوں نے ہندوستانی روحانی فلسفہ پر توجہ دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری کو ایک راہ دکھائی ہے ۔ نائیڈو نے یوگا کو بین الاقوامی موقف دلانے میں نریندر مودی کے رول کی ستائش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یوگا سے صحت اورخوشیوں میں بہتری پیدا ہوتی ہے اور عوام کی دولت کا تحفظ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کے نتیجہ میں صحت پر عوامی اخراجات کے بوجھ کو کم کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگوں نے یوگا کو صحت کے مسائل کا حل تسلیم کرلیا ہے ۔ اب بین الاقوامی برادری نے بھی ہندوستان کے روایتی طریقہ کار کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے تاکہ ذہنی دباؤ کو کم کرکے اپنی صحت کو بہتر بنایا جاسکے ۔ انہوں نے طلبا برادری سے خواہش کی کہ وہ یوگا میں حصہ لیں ۔

TOPPOPULARRECENT