Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / یوگا انسانیت کیلئے ہندوستان کا تحفہ : سریش پربھو

یوگا انسانیت کیلئے ہندوستان کا تحفہ : سریش پربھو

دوسرے بین الاقوامی یوگا ڈے تقاریب میں مرکزی وزیر ریلوے کی شرکت
وجئے واڑہ ۔ 21 ۔ جون : ( پی ٹی آئی ) : مرکزی وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج کہا کہ یوگا دراصل انسانیت کے لیے ہندوستان کا تحفہ ہے ۔ سریش پربھو نے یہاں دوسرے بین الاقوامی یوگا ڈے تقاریب میں حصہ لیا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ ہماری تہذیب نے کئی مقدس تحفے پیش کیے ہیں اور یوگا بھی ان میں سے ایک ہے ۔ ہمیں خوش ہونا چاہئے کہ ہم نے انسانیت کو یہ تحفہ دیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر ریلوے نے چیف منسٹر آندھرا پردیش کے ساتھ یوگا کے آسن کیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تکنیک کو استعمال کر کے ملک کو ترقی دلانے میں مدد لی جاسکتی ہے ۔ مسٹر پربھو کے بموجب یوگا سے ہمارا سماج بہتر ہوسکتا ہے ۔ روایتی علم اور فراست ہم کو عصری شہری بننے میں مدد دیتی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوگا ایک طرز زندگی سکھاتا ہے اور ہر ایک کو خوش رہنا اور مطمئن رہنا سکھاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرامن زندگی ، صحت مند زندگی اور خوشحالی کے لیے یوگا کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ تناؤ اور کشیدگی آج کی زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ بن گئی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ الجھن کے شکار جسم و ذہن سے کوئی نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کے نتیجہ میں یہ تناؤ اور کشیدگی دور ہوتی ہے جس سے پرسکون رہنے میں مدد ملتی ہے ۔ اس سے ذہن اور جسم دونوں کو راحت ملتی ہے ۔ نائیڈو نے طلباء برادری پر زور دیا کہ وہ خود یوگا کا اہتمام کریں ۔ سیکھیں اور دوسروں کو بھی سکھائیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT