Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / یوگا کو مذہبی نظریات کیلئے استعمال کرنے کیخلاف وجین کا انتباہ

یوگا کو مذہبی نظریات کیلئے استعمال کرنے کیخلاف وجین کا انتباہ

تھرواننتاپورم، 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے آج کہا کہ لوگوں کو اس بات کے سلسلے میں ہوشیار رہنا چاہئے کہ مذہب کے نام پر کوئی یوگا کو اپنے نظریات کے پھیلاؤ کے لئے اغوا نہ کر لے۔ وجین نے یہاں مرکزی اسٹیڈیم میں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر منعقد پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو یہ غلط فہمی نہیں پالنی چاہئے کہ یہ ایک مذہبی طریقہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کیرالا کی سوچ سکیولر ہے اور یہاں کوئی بھی یوگا جیسے طریقوں کے ذریعہ اشلوکوں کی ادائیگی کرکے اسے اغوا کرنے کی کوشش کر سکتا ہے اوریہ الجھن پیدا کر سکتا ہے کہ یہ کسی خاص مذہب کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اشلوکوں کی تخلیق سے پہلے یوگا کی پیدائش ہوچکی تھی۔یوگامیں متعدد بیماریوں کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہے اور اسی وجہ سے کوئی بھی یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنا سکتا ہے۔ وجین نے کہا کہ ریاستی حکومت یوگاکو اسکول کورس میں شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔راج بھون میں منعقد یوگا پروگرام میں گورنر پی سداشیوم نے بھی حصہ لیا۔
پرنس فلپ شریک دواخانہ
لندن ، 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ کو احتیاطی اقدام کے طور پر دوخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ بکنگھم پیالس نے آج کہا کہ 96 سالہ فلپ کے پہلے سے تشخیص کردہ انفیکشن کا علاج کرایا جارہا ہے۔
گرفتار کرنن کے سینہ میں تکلیف
کولکاتا ، 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) گرفتار سابق کلکتہ ہائیکورٹ جج سی ایس کرنن کو آج شام سرکاری اسپتال لیجایا گیا ۔ انھوں نے چینائی سے لاکر یہاں جیل کو منتقلی پر سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT