Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / یوگا کی مغربی ممالک میں زبردست مقبولیت : بابا رامدیو

یوگا کی مغربی ممالک میں زبردست مقبولیت : بابا رامدیو

واشنگٹن ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوگا سے متعلق بابا رام دیو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرنے والے دن کے ساتھ یوگا کو عالمی سطح پر زبردست مقبولیت حاصل ہوتی جارہی ہے جس نے ایسے کئی لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے جو موجودہ زمانے کے نظریاتی، مذہبی اور ثقافتی اختلافات کا شکار ہیں۔ یوگا نہ صرف لوگوں کی زندگی میں تبدیلی پیدا کررہا ہے بلکہ اس نے اب ایک مثبت تجارت اور مصروفیت کا موقف بھی حاصل کرلیا ہے جس کا اگلا مرحلہ یوگا ان ایکشن ہوگا جس کے ذریعہ موجودہ زمانے کی نظریاتی، مذہبی اور ثقافتی کشیدگی کو دور کیا جاسکے گا۔ یاد رہیکہ بابارام دیو امریکہ کیلئے کوئی نئی شخصیت نہیں ہیں۔ وہ گذشتہ کئی سالوں سے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کا دورہ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں یوگا نے زبردست مقبولیت حاصل کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی صدارتی انتخابات کا تذکرہ بھی کیا جو جاریہ سال 8 نومبر کو منعقد شدنی ہیں جہاں ثقافتوں اور تہذیبوں کے درمیان سیاسی ٹکراؤ دیکھنے میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تہذیبی اور ثقافتی ٹکراؤ کا ماحول نہیں ہے لیکن بعض مفاد پرست ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے ایسا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT