Thursday , December 13 2018

یوگیندر یادو ‘ کجریوال کے دفاع میں اتر آئے

نئی دہلی 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی لیڈر یوگیندر یادو ہوسکتا ہے کہ چیف منسٹر اروند کجریوال کے ساتھ اختلافات کی لڑائی میں مصروف ہیں لیکن ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے الزام میں انہوں نے پارٹی سربراہ کی مدافعت کی ہے ۔ ایک آڈیو ٹیپ اس ادعا کے ساتھ جاری کیا گیا ہے کہ اس میں اروند کجریوال کی آواز ہے جس میں انہوں نے ارکان کو لا

نئی دہلی 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی لیڈر یوگیندر یادو ہوسکتا ہے کہ چیف منسٹر اروند کجریوال کے ساتھ اختلافات کی لڑائی میں مصروف ہیں لیکن ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے الزام میں انہوں نے پارٹی سربراہ کی مدافعت کی ہے ۔ ایک آڈیو ٹیپ اس ادعا کے ساتھ جاری کیا گیا ہے کہ اس میں اروند کجریوال کی آواز ہے جس میں انہوں نے ارکان کو لالچ دئے ہیں۔ انہوں نے اس آڈیو ٹیپ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو بدنام کرنے کیلئے اس طرح کے ٹیپ جاری کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوٹسٹ میں کہا کہ ایک واقعہ کو ساری تحریک کو متاثر کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے

۔ معمول کی بات چیت کی اسٹنگس کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے ۔ بڑے بڑے الزامات کسی ثبوت کے بغیر عائد کئے جا رہے ہیں۔ میڈیا اس طرح کی حرکتوں سے خوش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے داخلی اختلافات چاہے کچھ بھی ہونگے لیکن اس تحریک میں حصہ لینے والا کوئی بھی اس طرح کی کیچڑ اچھالنے کے عمل کا حصہ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اسے پسند کرسکتا ہے ۔ یوگیندر یادو کا یہ بیان اس تناطر میں اہمیت کا حامل ہے کہ حال ہی میں یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کو عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی سے خارج کردیا گیا تھا اور پارٹی میں شدید نوعیت کے داخلی اختلافات کا سلسلہ جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT