Saturday , December 15 2018

یوگینڈا میں انٹرنیشنل ایرپورٹ کو مخصوص خطرہ : امریکہ

کمپالا ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یوگینڈا میں واقع امریکی سفارتخانہ کو نامعلوم گروپ کی جانب سے حملہ کا نشانہ بنائے جانے کا خطرہ لاحق ہے۔ امریکی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسے یوگینڈا پولیس فورس سے یہ اطلاع موصول ہوئی جس میں انٹلیجنس ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا کہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کو مخصوص دہشت گرد گروپ حملہ کا نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کے بعد ایرپورٹ پر سخت چوکسی اختیار کرلی گئی اور یوروپ و مشرق وسطیٰ سے امریکہ سفر کرنے والے مسافرین کو بھی انتہائی سخت سیکوریٹی مرحلہ سے گذرنا پڑا۔اطلاع میں کسی گروپ کا نام نہیں لیا گیا لیکن القاعدہ سے مربوط شباب باغیوں نے حال ہی میں کینیا اور جبوتی پر ہوئے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT