Tuesday , August 14 2018
Home / ہندوستان / یوگی۔شاہ کے پروگرام میں مشتبہ اسکوٹی سے افراتفری

یوگی۔شاہ کے پروگرام میں مشتبہ اسکوٹی سے افراتفری

وارانسی۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ میں مہاتما گاندھی کاشی ودیاپیٹھ علاقہ میں ایک پروگرام کے اسٹیج سے چند میٹر کی دوری پر کالے رنگ کی ایک مشتبہ اسکوٹی ملنے سے یہاں افراتفری مچ گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسکوٹی کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ اسکوٹی کی جانچ میں کوئی ایسی چیز نہیں ملی ہے جس سے سلامتی کو خطرہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ جہاں مسٹر شاہ اور مسٹر یوگی کا پروگرام ہونا تھا وہاں سے محض 5 میٹر کی دوری پر ایک اسکوٹی کھڑی ملی۔

TOPPOPULARRECENT