Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر کی کاس گنج کے کھیت میں لینڈنگ

یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر کی کاس گنج کے کھیت میں لینڈنگ

کاس گنج ۔ 15 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) اُترپردیش میں سکیورٹی انتظامات میں ایک سنگین کوتاہی اس وقت منظرعام پر آگئی جب چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر کو کاس گنج کے ایک اسکول میں تیار شدہ عارضی ہیلی پیڈ کے بجائے ایک کھیت میں لینڈنگ کرنا پڑا ۔ اس واقعہ کی بعد پرنسپال سکریٹری ( داخلہ ) اروند کمار نے لکھنو میں کہا کہ چیف منسٹر محفوظ ہیں اور مقررہ پروگرام میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے ۔ اروند کمار نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’جی ہاں چیف منسٹر محفوظ ہیں ‘‘۔
اس ہیلی کاپٹر کو کستوربا گاندھی ودیالیہ کے میدان پر لینڈنگ کرنا تھا لیکن چند تکنیکی مسائل کے سبب ایک کیلومیٹر پہلے کھیت میں لینڈنگ کیلئے مجبور ہونا پڑا ۔ ضلع کاس گنج کے سہاوار تحصیل کے تحت موضع پھرؤلی میں ایک خاندان سے ملاقات کے لئے پہونچے تھے ۔ حال ہی میں اس خاندان کے تین ارکان کا قتل ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT