Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / یوگی استعفیٰ دیں، صدر راج نافذ کریں :ایس پی

یوگی استعفیٰ دیں، صدر راج نافذ کریں :ایس پی

لکھنؤ13اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے اترپردیش کی امن و قانون صورتحال کو تباہ حال قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ایس پی کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے رکن کرنمے نندا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ ریاست کی امن و قانون کی صورتحال تباہ حال ہے ۔ انہوں نے ریاست میں صدر راج لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔ نند ا نے کہاکہ اُناؤ کے واقعہ کا ہائی کورٹ نے خود سے نوٹس لیتے ہوئے امن و قانون کی صورتحال پر تبصرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے صاف ہوجاتا ہے کہ ریاست میں امن وقانون کی صورتحال تباہ حال ہے ۔ عام لوگ محفوظ نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT