Friday , October 19 2018
Home / سیاسیات / یوگی حکومت میں 4,000 اُردو ٹیچروں کی بھرتی منسوخ

یوگی حکومت میں 4,000 اُردو ٹیچروں کی بھرتی منسوخ

لکھنو ، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں یوگی ادتیہ ناتھ زیرقیادت بی جے پی حکومت نے 4,000 اُردو ٹیچروں کی بھرتی کا عمل روک دیا ہے جسے سابقہ سماج وادی پارٹی حکومت نے شروع کیا تھا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ ابتدائی تعلیم پربھات کمار نے کہا کہ پرائمری اسکولوں میں معقول اردو ٹیچرس ہیں اور اضافی بھرتی کی ضرورت نہیں ہے۔ اکھلیش یادو حکومت نے ریاست میں اسسٹنٹ پرائمری ٹیچرس کیلئے جملہ 16,460 جائیدادوں کا 15 ڈسمبر 2016ء کو اعلان کیا تھا، جن میں سے 4,000 جائیدادیں اردو ٹیچروں کیلئے محفوظ کئے گئے۔ تاہم، 2017ء میں جیسے ہی بی جے پی برسراقتدار آئی، اُن کی بھرتی کو روک دیا گیا۔ مسلم علماء نے اس فیصلے کو اردو زبان پر درپردہ حملہ مانا ہے۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اقدام اردو زبان کے ساتھ ساتھ اردو ٹیچروں کیلئے بھی جھٹکہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT