Tuesday , July 17 2018
Home / سیاسیات / یوگی حکومت کا 16فروری کو بجٹ

یوگی حکومت کا 16فروری کو بجٹ

لکھنؤ۔ 6 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی یوگی ادتیہ ناتھ حکومت 2018-19 کے لئے 16فروری کو اسمبلی میں بجٹ پیش کرے گی۔اسمبلی اسپیکر کے سکریٹری پردیپ کمار دوبے نے آج یہاں بتایا کہ 16فروری کو 2018-19 ء کیلئے تقریباََ چار لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسمبلی میں وقفۂ سوالات کے بعد وزیر خزانہ راجیش اگروال 12بجکر 20منٹ پر ایوان میں بجٹ پیش کریں گے ۔یوگی حکومت دوسری مرتبہ ریاستی اسمبلی میں بجٹ پیش کرے گی۔ 8 فروری سے شروع ہورہے بجٹ اجلاس میں 19نشستیں ہوں گی اور یہ 16مارچ کو ختم ہوگا۔ بجٹ اجلاس کے پروگرام کے مطابق گورنر رام نائک 8 فروری کو مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ 9 ، 12،13 اور 15 فبروری کو اسمبلی نشست میں گورنر کے شکریہ کی تحریک پر بحث ہوگی۔بجٹ پیش کرنے کے بعد اسمبلی 9دنوں کے لئے ملتوی رہے گی۔ اسی درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی سرکار کا انویسٹر س سمٹ 21اور 22 فبروری کو لکھنو میں منعقد ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT