Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / یوگی سرکار کے خلاف سماج وادی پارٹی رکن کا دھرنا

یوگی سرکار کے خلاف سماج وادی پارٹی رکن کا دھرنا

امیٹھی، 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کی حکومت کے طریق کار سے ناراض سماجوادی پارٹی (ایس پی) رکن اسمبلی راکیش پرتاپ سنگھ کوتوالی کے گیٹ پر دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ مسٹر سنگھ کا الزام ہے کہ موجودہ حکومت میں افسران اور ملازمین بے لگام ہو گئے ہے ۔غریبوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے ، ان کی کہیں سنوائی نہیں ہو رہی ہے ۔ کسان آوارہ جانوروں سے پریشان ہیں۔ان کا یہ بھی الزام ہے لینڈ مافیا حاوی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوری گنج کے نوگواں کے رہنے والے راجارام اپنے کھاتے کی زمین پر مکان بنا رہا تھا۔ محکمہ ریونیو نے پیمائش کرکے رپوٹ بھی لگائی اس کے باوجود گوری گنج پولیس اسے طرح طرح سے پریشان کر رہی ہے ۔اپر ضلع مجسٹریٹ بھگوان چند، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ بی سی دوبے دھرنا کی سائٹ پر پہنچ کر ممبر اسمبلی سے بات چیت کر کے انہیں مناتے رہے ۔ متاثرہ کو انصاف ملنے کی یقین دہانی کے بعد رکن اسمبلی رات ڈیڑھ بجے دھرنے سے اٹھے ۔ ممبر اسمبلی تقریباً سات گھنٹے دھرنے پر بیٹھے رہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT