Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / یوگی کا تاج محل دیکھنا ’پرائشچت یاترا‘:سی پی آئی

یوگی کا تاج محل دیکھنا ’پرائشچت یاترا‘:سی پی آئی

نئی دہلی ۔ 26اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کا تاج محل کا دورہ کرنا پچھتاوے کا سفر ہے ‘ سی پی آئی لیڈر اتل انجن نے آج یہ ریمارک کیا ۔ چیف منسٹر جنہوں نے آج تاج محل کا دورہ کیا ‘ انہیں یکایک گیان ہوا س۔ سی پی آئی لیڈرنے 17ویں صدی کے مغل دور کی یادگار کے بارے میں اشتعال انگیز بیانات کا حوالہ دیا جو آدتیہ ناتھ اور دیگر بی جے پی قائدین نے دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چندماہ قبل آدتیہ ناتھ نے ایک پرائیوٹ ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اُن کی پارٹی اترپردیش میں برسراقتدار آتی ہے تو تاج محل کا نام بدل دے گی لیکن آج تاج محل کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے خود اپنی بات کی اصلاح کرلی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT