Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / یوگی کا سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ ‘ امداد تقسیم

یوگی کا سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ ‘ امداد تقسیم

فیض آباد 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے آج فیض آباد کے سیلاب سے متاثرہ عوام میں راحت و امداد تقسیم کی اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہدایت دی ہے کہ ریاست میں سیلاب سے جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آفات سماوی کو روکا نہیں جاسکتا لیکن اگر قبل از وقت تیاری کرلی جائے تو پھر نقصانات کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر نے آج فیض آباد ‘ امبیڈکر نگر ‘ بستی اور گورکھپور اضلاع کا دورہ کیا ۔ اترپردیش کے سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے کیونکہ مزید نو اموات کی اطلاع ملی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سیلاب کی صورتحال ہنوز سنگین بنی ہوئی ہے اور ریاست کے مشرقی اضلاع میں 24 لاکھ افراد سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ تقریبا 57,000 افراد نے ریلیف کیمپوں میں پناہ حاصل کی ہے جہاں صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آ رہی ہے ۔ نیپال سے نکلنے والی دریاؤں کے پانی سے ریاست میں انسانی آبادیوں کا وسیع علاقہ متاثر ہوا ہے ۔ ریلیف کمشنر کے دفتر نے کل تک کی سیلاب رپورٹ کے حوالے سے یہ بات بتائی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست کے 25 اضلاع سیلاب کی گرفت میں ہیں اور ریاستی حکومت متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد پہونچانے فنڈم مختص کر رہی ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ عوام کو غذا فراہم کرنے کے مناسب اقدامات کریں اور وٹرنری ڈاکٹرس کی خدمات مویشیوں کیلئے بھی حاصل کی جانی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT