Friday , April 27 2018
Home / Top Stories / یوگی کے گڑھ میں نظم و نسق میں نمایاں ردوبدل

یوگی کے گڑھ میں نظم و نسق میں نمایاں ردوبدل

لکھنؤ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں حالیہ ضمنی لوک سبھا چناؤ میں بی جے پی کی شکست کے بعد گورکھپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا تبادلہ کیا گیا اور اب حکومت یوپی نے گزشتہ رات دیر گئے نظم و نسق میں ایک اور نمایاں تبدیلی کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ستیرتھ انیرودھ پنکج کو ہٹادیا ہے۔ پنکج 43 آئی پی ایس عہدیداروں میں سے ہیں جنھیں گورکھپور میں بی جے پی کی حیران کن شکست کے فوری بعد وہاں سے منتقل کردیا گیا۔ یہ لوک سبھا حلقہ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کا عرصہ دراز سے گڑھ رہا ہے۔ ریاستی حکومت کے بیان میں بتایا گیا کہ ایس ایس پی گورکھپور کو ایس پی پرسونل بنایا گیا ہے۔ پنکج کی جانب سے شلبھ ماتھر کو دی گئی ہے جو مرادآباد میں پی اے سی کے 23 ویں بٹالین کے کمانڈنٹ کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔ اسی طرح پدمجا چوہان کو انسپکٹر جنرل یوپی پولیس پروموشن اینڈ رکروٹمنٹ بورڈ بنایا گیا ہے۔ لوو کمار جو ایس ایس پی گوتم بدھ نگر تھے، اُنھیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (جیل اڈمنسٹریشن) بنایا گیا ہے۔ بی جے پی کو گورکھپور کے ساتھ پھولپور لوک سبھا حلقہ میں بھی شکست ہوئی جو ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریا کا انتخابی حلقہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT