Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / یویو فٹنس ٹسٹ میں پاکستانی کرکٹرس کو مشکلات

یویو فٹنس ٹسٹ میں پاکستانی کرکٹرس کو مشکلات

لاہور۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) فٹنس ٹسٹ پاکستانی بولنگ مشکالات میں دکھائی دنے لگی ہے کیونکہ لیگ اسپنر یاسر شاہ یویو ٹسٹ میں صرف کامیابی کے نشانات ہی حاصل کرنے کے علاوہ دوڑ میں بھی سب سے پیچھے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کے یویو ٹسٹ کا امتحان ختم ہوگیا۔ محمد رضوان پہلے نمبر پر رہے جب کہ یاسر شاہ صرف کامیابی کے نشانات حاصل کرسکے۔ فٹنس ٹسٹ کے پہلے دن سنٹر ل کنٹریکٹ یافتہ تمام 35کرکٹرز نے ٹسٹ میں حصہ لیا جہاں وکٹ کیپر محمد رضوان پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے ساتھ اسد شفیق اور شان مسعود کی فٹنس میں بھی غیر معمولی بہتری آئی ، ان تینوں کے یویو نشانات 22 کے قریب ہیں جب کہ بیشتر کرکٹرز 18 نشانات حاصل کرسکے۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ فٹنس کے لئے دیا گیا نشانہ تو پورا نہ کرپائے تاہم انہوں نے بورڈ کی جانب سے ٹسٹ میں کامیابی کیلئے رکھے گئے نشانات حاصل کرلئے جو کہ 17 یویو پوائنٹس ہیں۔ یویو ٹسٹ کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی دوڑ میں بھی یاسر شاہ سب سے پیچھے رہے۔

TOPPOPULARRECENT