Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / یو ایس اوپن : ثانیہ مرزا کی جیت کا سلسلہ جاری

یو ایس اوپن : ثانیہ مرزا کی جیت کا سلسلہ جاری

نیویارک، 4ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں خواتین کے ڈبلز میں جبکہ روہن بوپنا نے اپنی جوڑی دار کے ساتھ مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے لیکن مردوں کے ڈبلز میں لینڈر پیس اور پورو راجہ کی ہندوستانی جوڑی شکست کھاکر باہر ہو گئی ہے ۔ثانیہ اور چین کی پینگ شوائی کی چوتھی سیڈ جوڑی نے کمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنس ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں سورانا سرسٹیا اور سارہ سوربس ٹرمو کی جوڑی کو تین سٹ کی سخت جدوجہد میں 6۔2، 3۔6، 7۔6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔اگرچہ ہندوستانی چینی جوڑی کو دو گھنٹے اور 15 منٹ تک جیتنے کے لئے سخت محنت کرنا پڑی تھی، دوسرے سٹ کو کھونے کے بعد، انہوں نے حتمی سٹ میں بہترین واپسی کی اور میچ کو اپنے حق میں کیا۔چوتھی سیڈ جوڑی نے میچ میں تین ڈبل فالٹ کئے اور 31 بے جا بھولیں کیں ۔ لیکن 12 میں سے چھ بار حریف جوڑی کی سروس بریک کی جبکہ حریف جوڑی نے میچ میں 41 ونرس لگائے لیکن انہوں نے 10 ڈبل فالٹ کئے جس سے میچ ثانیہ،شوائی کے حق میں ہو گیا۔ثانیہ نے مکسڈ ڈبلز میں ہارنے کے بعد جہاں اپنا چیلنج خواتین کے ڈبلز میں برقرار رکھا ہے تو وہیں بوپنا نے مرد ڈبلز میں ہارنے کے بعد مکسڈ ڈبلز میں اپنا چیلنج برقرار رکھتے ہوئے کینیڈا کی گیبریلا ڈابرووسکی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔بوپنا اور گبرییلا کی ساتویں سیڈ جوڑی نے اسپین اور امریکی ماریا جوس ماریناز سانچز اور نکولاس منرو کو 6۔3، 6۔4 سے شکست دے کر اپنا میچ جیت لیا۔

 

TOPPOPULARRECENT