Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / یو ایس مکسڈ ڈبلز سیمی فائنلس میں پیس اور بوپنا کا ٹکراؤ

یو ایس مکسڈ ڈبلز سیمی فائنلس میں پیس اور بوپنا کا ٹکراؤ

نیویارک ، 8 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس پرستاروں کیلئے ممکنہ طور پر شاندار مقابلے میں روہن بوپنا نے ویٹرن لینڈر پیس کے ساتھ سیمی فائنل ٹکراؤ یقینی بنالیا ہے جبکہ دونوں نے یہاں یو ایس اوپن کے آٹھویں روز اپنے متعلقہ مکسڈ ڈبلز میچز جیت لئے۔ پیس اور مارٹینا ہنگس کی چوتھی سیڈ جوڑی آخری آٹھ کے میچ میں رومانیائی جوڑی سمونا ہالپ اور ہوریا ٹیکاؤ سے واک اوور پانے کے بعد قطعی چار کے مرحلے میں داخل ہوگئی۔ تاہم بوپنا اور اُن کی چائنیز تائپی پارٹنر یونگ۔جان چان کو سو۔وئی سیا (چائنیز تائپی) اور ہنری کونٹینن (فن لینڈ) کے خلاف کچھ مشقت کرنی پڑی۔ سکنڈ سیڈ بوپنا جوڑی نے کورٹ 17 پر ایک گھنٹہ 50 منٹ کی مسابقت میں 7-6، 5-7، 13-11 سے کامیابی پائی۔ دریں اثناء بوپنا مینس ڈبلز میں بھی پارٹنر فلورین مرگیئا کے ساتھ پیش رفت کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT