Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / یو ایس میں سرمایہ کاری اور ویزا پر سمینار

یو ایس میں سرمایہ کاری اور ویزا پر سمینار

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : مسٹر ارون نندا اور انڈین پارٹنر فرم کراس بارڈر کے نمائندہ ڈائرکٹر و سی او اوبھاسکر دولم نے آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 22 فروری کو ہوٹل ٹریڈن مادھا پور میں دوپہر 3 تا 5 بجے شام کے درمیان یو ایس میں رہ کر گرین کارڈ کے خواہش مند کے لیے یو ایس اے میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے اندرون 18 تا 24 ماہ ای بی 5 زمرہ کے تحت کارڈ حاصل کرنے سے متعلق سمینار منعقد ہوگا ۔ داخلہ صرف مدعوئین کو ہی رہے گا ۔ خواہش مند افراد [email protected] پر ربط کریں ۔ انہوں نے اس موقع پر مزید بتایا کہ متعدد ہندوستانی ای بی 5 ویزا سے متعلق صحیح معلومات نہیں رکھتے ہیں جس کے پیش نظر سمینار رکھا گیا ہے ۔ جس میں شرکاء کو اس سہولت سے واقف کروایا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT