Saturday , November 17 2018
Home / Top Stories / یو این پوسٹل ایجنسی کی جانب سے خصوصی دیوالی اسٹامپ

یو این پوسٹل ایجنسی کی جانب سے خصوصی دیوالی اسٹامپ

اقوام متحدہ۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج اقوام متحدہ پوسٹل ایجنسی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ دیوالی (روشنیوں کا تہوار) کے موقع پر خصوصی ٹکٹ جاری کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس سلسلہ میں ایک خاص ٹکٹ 19 اکٹوبر کو جاری کیا ہے۔ ہندوستانی سفر برائے اقوام متحدہ سید اکبرالدین نے اپنے ٹوئٹ میں تحریر کیا ہے کہ ’’اچھائی اور برائی کی جدوجہد ہمیشہ سے جاری رہی ہے اور ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ اچھائی برائی پر ہمیشہ کامیاب رہی ہے اور اسی خوشی کے موقع پر تنظیم کی جانب سے ا سٹامپ کی اجرائی کا ہندوستان شکریہ ادا کرتا ہے۔‘‘اس اسٹامپ کی قیمت US$ 1.15 رکھی گئی ہے اور ان اسٹامپس پر روایتی چراغ (دیئے) کی تصاویر سے سجایا گیا ہے۔ اس شیٹ کے پس منظر میں اقوام متحدہ کی عمارت کو روشنی سے سجایا گیا دکھایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT