Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / یو این کمیشن میں ہندوستان دوبارہ منتخب

یو این کمیشن میں ہندوستان دوبارہ منتخب

اقوام متحدہ ۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) یو این کمیشن برائے بین الاقوامی قانون تجارت کے لئے ہندوستان کو مزید چھ سال کیلئے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے اور اس طرح اس عالمی مجلس کے لئے ہندوستان نے مسلسل انتخابات جیتنے کی اپنی روایت برقرار رکھی ہے ۔ جنرل اسمبلی میں کل انتخابات منعقد کئے گئے تھے اور ہندوستان کا 2016 تا 2022 ء میعاد کیلئے ایک بار پھر انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ اس دوران اقوام متحدہ میں ہندوستانی مشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان UNCITRAL میں ہمیشہ کی طرح اپنا تعمیری رول ادا کرتا رہے گا جسے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی قانون تجارت میں قانون مجلس کی مسلمہ حیثیت حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT