Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / یو این کو مطلوب القاعدہ کا اہم رہنما کراچی سے گرفتار

یو این کو مطلوب القاعدہ کا اہم رہنما کراچی سے گرفتار

کراچی۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اہم کاروباری شہرکراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے انتہائی مطلوب دہشت گرد عبدالرحمن سندھی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے۔ سندھی مقتول امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل میں بھی مبینہ طور پر ملوث ہے۔ سندھی کا نام مطلوب افراد کی فہرست میں 2001ء میں اس وقت شامل کیا گیا تھا، جب امریکی صحافی ڈینئل پرل کو کراچی میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ سندھی اور سعود میمن پر شبہ ہے کہ انہوں نے اغوا کیلئے دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کی تھی۔امریکی اہلکار سعود میمن کو جنوبی افریقہ سے گرفتار کرکے گوانتانامو بے منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے رہائی کے بعد 2005 میں ان کا انتقال ہوگیا تھا جبکہ  سندھی نہ تو امریکی اور نہ ہی پاکستانی اداروں کے ہاتھ آیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے سندھی کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں کیونکہ آپریشن ضرب عضب کے بعد مقامی دہشت گرد تنظیموں کا گٹھ جوڑ کی سرپرستی اسی طرح افراد کررہے ہیں۔عبدالرحمان سندھی کو گرفتاری کے فوری بعد حساس اداروں کے حوالے کردیا گیا جو اس سے مزید ساتھیوں اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے تفتیش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT